Analysis of information sources in references of the Wikipedia article "بلال اصغر دیوبندی" in Urdu language version.
دیوبند میں محمود اسعد مدنی کے گھر کے سامنے مدنی مارکیٹ میں ہردوئی کے رہنے والے اخبار فروش اور سابقہ ماہنامہ پیغام محمود کے مدیر محمد طیب قاسمی نے مرغوب الرحمن بجنوری کے زمانۂ اہتمام میں ان کی اجازت سے دار العلوم دیوبند سے فضلائے دار العلوم دیوبند کا ریکارڈ حاصل کیا تھا اور اسی کو ترتیب دے کر اپنے ادارے ادارۂ پیغام محمود سے سلسلہ وار تلامذہ کی فہرست شائع کی اور 2015ء میں تلامذۂ شیخ الاسلام نمبر کو فیضان شیخ الاسلام کے نام سے شائع کیا، جس میں بلال اصغر دیوبندی کا سنہ فراغت 1375ھ لکھا ہوا ہے اور شعبان 1375ھ کو تحقیق کے مطابق 1956ء تھا۔ مطابقتِ سن دیکھیں
ابو الحسن علی حسنی ندوی کے والد عبد الحئی حسنی لکھتے ہیں: ”...پھر جمعہ کے واسطے جامع مسجد آئے، مولوی خلیل احمد صاحب انبٹھوی مدرس دوم مدرسہ عربیہ نے نماز پڑھائی۔ اس کے بعد مولوی محمد زکریا صاحب نے وعظ فرمایا۔ یہ مولوی عبد الخالق صاحب کے بڑے صاحبزادے ہیں، اور مولوی عبد الخالق،صاحب مولوی مولوی شمس الدین مصنف ”شریعت کا لٹھ“ کے خلف الصدق ہیں۔ یہاں میں نے ان کو دریافت کیا، معلوم ہوا کہ وہ آج کل سیر و سفر میں ہیں۔“